26 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی ولایت نوے فوجی مشقوں کے ترجمان ایڈمرل سید محمود موسوی نے ان فوجی مشقوں کے ٹیکٹیکی مرحلے کے آغاز کی خبر دی ہے۔

ابنا: سید محمود موسوی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے آج سے ولایت نوے نامی عظیم فوجی مشقوں کے ٹیکٹیکی مرحلے کا آغاز خطے کی سمندری حدود میں ہو گیا ہے۔

دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نائـب سربراہ ایڈ مرل امیر رستگاری نے کہا ہے کہ ولایت نوے فوجی مشقوں کے دوران ایران کی دفاعی صلاحیت دوسرے ملکوں کے فوجیوں پر ثابت ہوچکی ہے۔

امیر رستگاری نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایک غیر ملکی ہیلی کاپٹر ولایت نوے فوجی مشقوں کی جاسوسی کے لۓ ان مشقوں کے علاقے میں داخل ہوا تھا جو ایران کے جنگی بحری جہازوں کے انتباہ کے بعد فرار ہوگیا امیر رستگاری نے مزید کہا کہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے ولایت نوے مشقوں کی وسعت کو خصوصی توجہ دی ہے کیونکہ ہماری بحریہ پہلی بار اس قدر وسیع علاقے اور فوجی مشقیں انجام دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ علاقے کی سمندری حدود میں انجام پانے والی ولایت نوے بحری فوجی مشقوں کے اہداف ماحولیاتی خطرات سے مقابلے کے سلسلے میں بحری سفر کو محفوظ بنانے کے مقصد سے ان فوجی مشقوں کے علاقے میں بحری جہازوں کو کنٹرول اور بحری قزاقی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنا بتایا گيا ہے۔

چوبیس دسمبر کو مشرقی آبناۓ ہرمز سے شروع ہو کر شمالی بحر ہند تک جاری رہنے والی یہ فوجی مشقیں تین جنوری کو اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔ .......

/169